چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ رواں دواں ہے جس میں مولانا فضل الرحمٰن کی ڈمی نے بھی شرکت کی ہے۔
گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر لانگ مارچ سے وائرل ہوتی ویڈیو میں مولانا فضل الرحمٰن کی ڈمی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران خان کے لانگ مارچ میں مولانا فضل الرحمن کی شرکت. سب حیرت زدہ. #ImranKhanLongMarch #HaqeeqiAzadiMarch pic.twitter.com/7pPnKNFtkL
— Anwar Hashmi (@anwarhashmi9) October 28, 2022
مولانا فضل الرحمٰن کا روپ دھارے شخص کا لانگ مارچ کے شرکاء سے اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے کہنا ہے کہ لانگ مارچ دیکھنے آیا ہوں، آپ سب کا جوش و جذبہ ٹُھس ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا کی ڈمی کا کہنا ہے کہ ہاں میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔
مولانا کی ڈمی کا مزید کہنا ہے کہ اس لانگ مارچ میں پی ٹی آئی سے زیادہ ہماری پارٹی کے شرکاء موجود ہیں، لانگ مارچ کے انتظامات بہت خراب ہیں، پانی تک نہیں پوچھا گیا ہے مجھ سے۔
🚨🚨بریکنگ نیوز : پی ڈی ایم کو دھچکا. مولانا فضل الرحمن کا عمران خان کی حمایت میں لانگ مارچ میں شرکت
اس قوم کا خدا حافظ 😂😂| #DGISPR | #ImranRiazKhan | #ImranKhan | #LongMarch | #HaqiqiAzadiLongMarch | #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ | #arshadshareef | #بنارسی_ٹھگ pic.twitter.com/W7Zbo9sQo3
— Hassan Bashir Awan (@moumkts1) October 28, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنی دلچسپ باتوں سے لانگ مارچ کے شرکاء کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔









