وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے لانگ مارچ سے متعلق مذاکرات شروع کر دیے جس کا دوسرا دور کل ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی نمائندوں سے مذاکرات قریبی دوستوں کے ذریعے ہو رہے ہیں، اس میں صدر مملکت عارف علوی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مذاکرات کاروں کی جانب سے درمیانی راستہ نکالنے کی کوششیں کی گئیں تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ مکمل کرنے کے حق میں ہیں۔
مذاکرات میں عام انتخابات کی تاریخ پر بات چیت ہو رہی ہے، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہوگا۔
حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات شروع کر دیے








