پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے شہر میں جگہ جگہ کنٹینرز لگادیے جبکہ ڈی چوک میں سندھ پولیس کے اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق فی الحال ریڈ زون جانے والے ڈی چوک اور نادرا چوک کے علاوہ کسی بھی راستے کو مکمل بند نہیں کیا گیا۔
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اسلام آباد پہنچے کے بعد پی ٹی آئی کو پاور شو کیلئے اسلام آباد میں ایچ نائن گراؤنڈ دیا گیا ہے۔
انتظامیہ اور پولیس نے وقت سے پہلے ہی پوزیشنز سنبھال لی ہیں، تمام داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں لیکن راستے جزوی طور پر کھلے ہیں۔









