بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘آئی سی سی ایونٹ سے پہلے اور بعد میں دل کے مریضوں کی تعداد کا مطالعہ ہونا چاہیے’

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر  وسیم جعفر نے بنگلادیش اور  زمبابوے کے درمیان آخری گیند پر ہونے والی ڈرامائی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش اور زمبابوے کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کو 3 رنز سے فتح حاصل ہوئی، آخری گیند پر زمبابوے کو  5 رنز درکار تھے لیکن ڈاٹ بال کے باعث ٹیم کو کوئی رن نہیں ملا اورکھلاڑی پویلین کی جانب بڑھ گئے۔

تاہم امپائر نے نو بال کا اشارہ کیا اور تمام کھلاڑی واپس گراؤنڈ میں آگئے، جب کہ اب آخری گیند پر 4 رنز درکار تھے جو نہیں بن سکے اور یوں بنگلادیش کو اس مقابلے میں فتح حاصل ہوئی۔

اس حوالے سے وسیم جعفر نے ٹوئٹر پر تبصرہ کیا کہ ‘میرے خیال میں آئی سی سی ایونٹ سے پہلے اور بعد میں برصغیر میں دل کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مطالعہ ہونا چاہیے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘آخری گیند تک آنے والے سنسنی خیز مقابلے ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنا رہے ہیں’۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کئی میچز ایسے تھے جس کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، ان میں پاکستان اور بھارت سمیت پاکستان اور زمبابوے کامیچ شامل ہے۔