بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا عمران کے کنٹینر کی زد میں آنے والی خاتون رپورٹر کے ورثا کےلئے 50 لاکھ امداد کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی نجی ٹی وی کی رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔صدف نعیم اتوار کو لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔