بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے انقلاب نہیں اپنے ‎خونی مارچ نا منظور کا اعتراف کرلیا، ’بیلٹ‘ پر ’بلڈ شیڈ ’ بندوقوں‘ سے انقلاب لانے کا ثبوت ہے.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے 6 ماہ سے انقلاب نہیں دیکھا، بلکہ فارن فنڈڈ فتنہ، توشہ خانہ، ڈکیتیاں، بشریٰ بی بی کے ہیرے، زمین کے ٹکڑوں پر ملکی مفاد کے سودے اور شہدا کے خلاف مہم دیکھی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ اگر جھوٹے شخص کا مقصد الیکشن تھا تو مارچ میں جب اختیار اور اقتدار اس کے پاس تھا، تو اس وقت اپنی کرسی کے لئے مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کر سکتے تھے تو الیکشن کا اعلان کیوں نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کنٹینر خان کو اب الیکشن اور اقتدار گالی اور بندوقوں سے نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں 6 ماہ سےملک میں ایک انقلاب کا مشاہدہ کررہا ہوں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سوال صرف یہ ہے کہ آیا یہ بیلٹ باکس کےذریعے نرم ہوگا یا خونریزی کے ذریعے تباہ کن؟۔