اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اخترمینگل نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج حکومت کی پاس اکثریت ہوتی تو حکومت یہ نہ کرتی۔
حکومت نے ایسا کچھ نہیں چھوڑا جس میں آئین کی پامالی نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
اسپیکر نے اجلاس نہ بلا کر آئین کی خلاف ورزی کی۔









