برسبین (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو20رنز سے شکست دیدی ،انگلینڈ نے اوپنرز کی نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ،نیوزی لینڈ نے بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر159رنز ہی بناسکی ،برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔انگلینڈ کے اوپنرز نے ابتدائی اوورز میں قدرے محتاط انداز اپنایا لیکن پھر دونوں کھلاڑیوں بالخصوص ایلکس ہیلز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 81 رنز کی ساجھے داری بنائی جس کے بعد ہیلز کی 40 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔انگلینڈ نے اسپنرز کو دیکھتے ہوئے معین علی کو اوپری نمبروں پر بیٹنگ کے لیے بھیجا لیکن یہ تجربہ کامیاب ثابت نہ ہوسکا اور معین علی صرف 5 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔کپتان جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور لیام لیونگسٹن کے ہمراہ 45 رنز کی شراکت قائم کی، لیونگسٹن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جوز بٹلر نے شاندار نصف اسکور کی اور 47 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے اور انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو20رنز سے شکست دیدی








