کراچی (نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک نے بجلی صارفی پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے 51 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست وفاقی حکومت نے جمع کرائی تھی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی 8 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ میں قیمت میں 9 پیسے اضافہ کیا تھا، جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کیا گیا ،تاہم، 24 اکتوبر کو نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 12.68 روپے فی یونٹ اضافہ کیا۔









