بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سب ٹیمیں ورلڈکپ جیتنیں کا خواب لیکر آئیں ،سارے خواب پورے نہیں ہوتے، جنوبی افریقاکیخلاف میچ سے قبل نسیم شاہ کا بیان آ گیا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا تمام ٹیمیں جیتنے کا خواب لے کر ہی آئی تھیں، لیکن سب خواپ پورے نہیں ہوتے ۔

نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق جنوبی افریقا  کے خلاف اہم میچ سے قبل نسیم شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شکست کا دکھ سب کو ہے،جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا ہے اور اب ہمیں  آگے دیکھنا ہوگا، سٹار بولر نے کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو ہمیں بولنگ اچھی کرنا ہوگی،یہاں پر بولر کو سپورٹ ملتی ہے لیکن ساتھ میں بولنگ بھی کرنا ہوتی ہے،اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں ، سب نے سوچا تھا اچھا کھیلیں گے لیکن سارے خواب پورے نہیں ہوتے،  ہماری بھی یہ ہی سوچ تھی کہ اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتیں گے، ہر کھلاڑی نے پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

نسیم شاہ نے پاک بھارت میچ میں شکست پر کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا،ہمارا فوکس جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر ہے، انہوں نے کہا کہ جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے، جو نصیب میں ہے مل جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 3 نومبر جمعرات کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کھیلا جائے گا۔