اسلام آباد: عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میںجے یو آئی نے لانگ مارچ کیخلاف درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعاکردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علما ئے اسلام نے درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی بھی استدعاکردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہونے کے باعث درخواست پرلارجر بنچ تشکیل دیا جائے ،اہم نوعیت کا معاملہ ہے، اس لئے آج ہی سماعت کیلئے مقرر کی جائے ۔









