بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافتی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،اسپیکروڈپٹی اسپیکر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )ا سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پرکہاکہ صحافتی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،آزاد صحافت ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کے لیے ضروری ہے،بدھ کواپنےبیان میں راجہ پرویز اشرف کاکہناتھاکہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، شہید ہونے والے صحافی حضرات کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،موجودہ پارلیمنٹ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے،صحافت سے وابستہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،ارشد شریف کی صحافت کیلئے دی گئی خدمات قابل تحسین ہیں،ڈپٹی اسپیکر نے کہاکہ صحافت ملک کے چوتھے ستون کا درجہ رکھتی ہے، صحافتی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی جان و مال کا تحفظ اور آزادی صحافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافی حضرات انتہائی قابل احترام ہیں،شہید صحافیوں کی فرائض کی ادائیگی میں دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے