ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 23 ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 185 رنز کا ہدف دیدیا۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بھارتی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سینچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 50 اور 64 رنز بنائے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان روہت شرما 2، سوریا کمار یادیو 30، ہارک پانڈیا 5، ڈنیش کارتک 7، اکشر پٹیل 7 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 3 جبکہ شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش اگر بھارت کو شکست دیتا ہے اور پاکستان جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف اپنے میچز جیت جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہوں گے تاہم بنگلہ دیش کی شکست کے بعد پاکستان کے ممکنہ امکانات تقریباً معدوم ہوجائیں گے۔









