ایڈلیڈ: بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش کے شائقین ایک ہو گئے ہیں، سٹیڈیم میں موجود پاکستان اور بنگلا دیش کی خواتین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان اہم میچ جاری ہے جو کہ دونوں ٹیموں کے ساتھ پاکستان کیلئے بھی اہم ہے، اگراس میچ میں بنگلا دیش جیتتا ہے تو اپنے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی سیمی فائنل میں رسائی کی راہیں ہموار کرے گا، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں 2 لڑکیوں کو ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں بنگلا دیشی لڑکی پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کٹ میں نظر آ رہی ہے جب کہ پاکستانی فین لڑکی نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور ایک دوسرے کی ٹیمز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔
Bangladesh and Pakistan backing each other. #sameside @CocaCola @CocaCola_Ind @RevSportz pic.twitter.com/xjqkmDCQGB
— Boria Majumdar (@BoriaMajumdar) November 2, 2022









