وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ان دنوں پاکستان میں موبائل نیٹورک سروس کا معیار بالکل گر چکا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے کہا کہ کسی زمانے میں پاکستان موبائل فون نیٹ ورک دنیا میں مانا جاتا تھا، سروس کا معیار بہترین تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب سروس کا معیار انتہائی گر چکا ہے، پاکستان میں موبائل فون پہ بات کرنا ایک اذیت بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پی ٹی اے ایک موثر ریگولیٹر نہیں رہا، بیشتر ریگولیٹری اداروں کا یہی حال ہے، صارفین کے حقوقِ کے تحفظ سے دستبردار ہو چکے ہیں۔
کسی زمانے میں پاکستان موبائل فون نیٹ ورک دنیا میں ماناجاتا تھاسروس کا معیار بہترین تھا.اب سروس کا معیار انتہائی گر چکا ھے موبائل فون پہ بات کرنا ایک اذیت ھے. PTAلگتاھے ایک موثر ریگولیٹر نہیں رھا. بیشتر ریگولیٹری اداروں کا یہی حال ھے.صارفین کےحقوقِ کے تحفظ سے دستبردار ھو چکے ھیں
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 2, 2022









