بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کو گرفتار کر کےمچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا،رانا ثناءاللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا ء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھوں گا۔
وزیرداخلہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمرا ن خان کے بارے میں کہنا ہے کہ اس فتنے کو 25مئی کو ہی گرفتار کرلینا چاہیے تھا، یہ میرے ہتھے چڑھ گیا تو معاف نہیں کروں گا ۔
رانا ثنا ء اللہ نے کپتان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات سیاستدانوں سے ہوتے ہیں،عمران تو سیاسی دہشتگرد ہے۔ مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ گالیاں دیتا ہے،اس کی لڑائی پوری قوم،ریاست کےساتھ ہے،
وزیرداخلہ نے کہا عمران خان کااسلام آباد داخلے کامعاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، سوشل میڈیا سے متعلق قانون میں تبدیلی پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے۔