اسلام آباد:پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مصر میں عالمی سب میرین کیبل میں دو کٹ لگنے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کو انٹرنیٹ استعمال کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی کنسورشین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، چند گھنٹون میں سروس بحال کر دی جائے گی۔
انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر ڈال دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر،صارفین کو مشکلات








