کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک سے ملازمت سے نکالے گئے ملازم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں کے الیکٹرک کے سابق ملازم نے خود کو گولی مار لی۔ ایس ایچ او گلستان جوہر کے مطابق بلاک ٹو کے رہائشی 50سالہ فہیم شیخ ولد عنایت شیخ نے جمعرات کی صبح گھر کے اندر اپنے آپکو گولی مار لی۔خود کو گولی مارنے پر فہیم شیخ موقع ہی پر دم توڑ گیا۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق فہیم شیخ کے الیکٹرک میں ملازمت کرتا تھا اور حال ہی میں اسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔فہیم شیخ ملازمت سے نکالے جانے کے باعث شدید مالی پریشانیوں میں مبتلا تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔
کے الیکٹرک سے نکالے گئے ملازم نے گولی مار کر خودکشی کرلی








