بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب پولیس نے خط لکھ کر لانگ مارچ انتظامیہ کو خطرے سے آگاہ کیا

لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب پولیس نے خط لکھ کر لانگ مارچ انتظامیہ کو خطرے سے آگاہ کیا تھا،،خط میں کہا گیا تھا کہ گوندلانوالہ چوک میں لوگوں کی بڑی شرکت متوقع،عمران خان بلٹ پروف شیلڈ اور روسٹرم استعمال کریں،سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ کی جانب سے سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران خود کش حملہ یا تخریب کاری کی نشاندہی کے پیش نظر عمران خان کے چیف سیکورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم اور سیکورٹی کوارڈینیٹر میڈم شنیلہ علی کو ایک خط لکھا گیا تھاجس میں انہیں کہا گیا کہ گوندلانوالہ چوک پر لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے لہٰذا تھریٹ کے پیش نظر سیکورٹی کے موثر انتظامات کی ضرورت ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔ لہٰذا عمران خان کی تقریر کے دوران بلٹ پروف شیلڈ، بلٹ پروف روسٹرم اور بلٹ پروف اسٹیج کا استعمال کیاجائے یہ اشیاء گوجرانوالہ پہنچ گئی ہیں ان کو عمران خان کی حفاظت کیلئے لگایا جائے۔