بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکراتی عمل رک گیا، بیرسٹر سیف

پشاور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، ٹی ٹی پی کے ساتھ دو رسمی ملاقاتیں ہوئیں ہیں ، رواں ماہ مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوگی، اسلام آباد پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں لانگ مارچ میں مزہ لے رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر دس ماہ کیا دس سال تک بیٹھیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مالی مسائل کا سامنا ہے، واجبات بر وقت مل جائے تو مسائل حل ہو سکتے، 25ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں۔