بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی مظاہرین کے حملوں کی صورت میں جواب دینے کی اجازت دیجائے، آئی جی اسلام آباد کا وزارت داخلہ کو خط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو ایک خط لکھاہے جس میں تحریک انصاف کے مظاہرین کےحملوں کی زد میں آنے کی صورت میں انسداد فسادات پولیس کو مسلح جواب دینے کی اجازت مانگی گئی ہے،وزارت داخلہ کے معتبر ذرائع نے اعتراف کیا ہےکہ اس طرح کی اجازت دینا مشکل ہوگا، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دفتر کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ’’نیوز چینلز میں کھلے ذرائع سے مصدقہ اطلاعات ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروںکیخلاف مظاہرین ہتھیار، نوک دار لاٹھیاں، کیٹپلٹس، غلیلیں اور دیگر ہتھیار جمع کر رہے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ کے پی اور پنجاب صوبوں کے دائرہ اختیار میں آئی سی ٹی کی حدود میں غیر قانونی سامان اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ʼتحفظ خود اختیاری کا حق استعمال کرتے ہوئے آئندہ پی ٹی آئی لانگ مارچ،دھرنے کے دوران مسلح یونٹوں کی تعیناتی کیلئےضروری رہنمائی فراہم کرے۔ قانون کے مطابق دفاع کا حق دیا جائے ۔