بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہداء کا مشن جاری رہے کشمیری جلد یا دیر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے،فریدہ بہن جی

سرینگر( ممتاز نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سنیئر رہنماء اور جموں وکشمیرماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے شہداء جموں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کا مشن منزل کے حصول تک جاری رہے کشمیری بھارتی ظلم وبریت کامقابلہ کرکے جلد یا دیر بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے، جمعہ کو یوم شہداء جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں فریدہ بہن جی نے کہاکہ 6نومبر ہر سال جموں و کشمیر کے ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہیں نومبر1947 میں ڈوگرہ فوج نے شہیدکر دیاتھا۔ اس روز دنیا بھر میں کشمیر ی یوم شہداء جموں اس عز م کے ساتھ مناتے ہیں کہ شہداء کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھے جائے گا،اس روز کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیر سمیت دینا بھر میں سیمینارز اور سمپوزیم سمیت خصوصی تقریبات میں کشمیری شہدا کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی، کشمیری خاتون رہنماء نے کہاکہ شہداء ہماری تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی مثالی قربانیوں سے ایک نئی داستان رقم کررہے ہیں ،کشمیر میں جگہ جگہ شہداء کے قبرستان نظر آرہے ہیں اور کشمیری عوام نے اپنے خون سے اس تحریک کو زندہ رکھا ہے کسی کو بھی شہداء کی ان قربانیوں پر سیاسی محل تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، شداء کا مشن جاری ہے اور یہ کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت ملنے تک جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ کشمیر ی عوام تھکے نہیں ہیں ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہادری سے دس لاکھ کے قریب ظالم اور قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کررہے ہیں، روزانہ کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اس وقت کشمیری عوام کی قیادت پاپند سلاسل ہے ،کئی کو دوران حراست شہید کیا گیا ہے اور بھارت ایک مذموم منصوبے کے تحت کشمیری رہنماوں کو دوران حراست شہید کررہا ہے تاکہ کشمیر ی عوام اپنی قیادت سے محروم رہ سکیں، فریدہ بہن جی نے واضح کیا ہے بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے مذموم میں کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کے بلند حوصلوں کے سامنے اس کو ماصی کی طرح ہرہتھکنڈوں میں ناکامی ہوگی، انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے بڑھتے ہوئے مظالم خاص کر نوجوانوں کے قتل عام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کا قتل عام کرکے یہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے ،انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوا م کا قتل عام روکنے کے لئے بھارت کے خلاف اقدامات اٹھائے اورمسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پائیدار حل کے لئے آگے آئے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کو یقینی بنایاجاسکے،علاو ہ ازیں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیرشاخ کے رہنماء منظور احمد ڈار نے کشمیری عوام پر زور دیا کہ وہ 6 نومبر کو یوم شہدا ء جموں بھرپور طریقے سے منائیں تاکہ تحریک آزادی کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اپنے خون سے جدوجہد آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں شہداء کا مشن کشمیریوں کے حق خود ارادیت ملنے تک جاری رہے گا۔۔