بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون کی جعلی مقدمے میں گرفتاری و رہائی

سرینگر( ممتاز نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے جموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون کو نوسال قبل ایک جعلی مقدمے میں ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کیا گیا ،بعد میں انہیں ضمانت ملنے پر رہا کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنماء عبدالرشید لون جوحال حال ہی ساڑھے تین سال کے بعد رہاہوگئے ہیں کو گذشتہ روز 2013 کے ایک جعلی مقدمے میں ضمانت کی منسوخی کے بعد گرفتار کیا گیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں ریاست مخالف پوسٹر اور بینرز لگانے کے علاوہ سیکورٹی فورسز پر پتھراو میں حصہ لیا ، عبدالرشید نے بعد میں لوئر کورٹ سے ضمانت حاصل کی جس کے بعد انہیں ایک دن سنٹرل جیل سرینگر میں قید رکھنے کے بعد رہا کردیا گیا، عبدالرشید لون نے رہائی کے بعد کہا کہ گرفتاریاں اور دیگر حربے ہماری جدوجہد میں رکاوٹ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور اس کے لئے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا