لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پہ عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی عمران خان کے رویے پر ناراض ہیں۔
ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم اپنی خواہش کے تحت ایف آئی آر کٹوانے کے خواہش مند ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان سے دو ملاقاتوں کے بعد صوبائی وزراء کے ساتھ مشاورت کی تاہم مقدمہ اندراج کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔
حملے کی ایف آئی آر درج کرانے پر عمران خان اور پرویزالٰہی میں اختلافات







