اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ عمران خان بڑافراڈیہ ہے، دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اسے چار گولیاں نہیں لگیں۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس (عمران خان) سے کوئی پوچھے کہ 18 قتل کا ثبوت کہاں ہے، انہوں نے چار سالہ اقتدار میں ہمارے خلاف مقدمات بنا کر تحقیقات کیوں نہیں کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کو چار فائر نہیں لگے، یہ بہت بڑا فراڈیہ اور جھوٹا انسان ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آزاد ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
دریں اثناایک ٹویٹ میں راناثنااللہ نے کہاکہ فتنہ قوم کو گمراہ کر رہا ہے، چیف جسٹس اپنی سربراہی میں بینچ بنا دیں؛ 900 اور 18 قتلوں کی انکوائری کروا لیں اور اس کے زخم کی بھی تحقیقات کروا لیں اس کے زمانے میں جتنی تحقیقات ہوتی رہیں کیا یہ استعفیٰ دے کر انکوائری کراتا تھا؟ پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس ہمارے ماتحت ہے یا ان کے؟
عمران خان بڑا فراڈیہ ہے اسے چار گولیاں نہیں لگیں، راناثنااللہ








