لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت عارف علوی شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے، عارف علوی کی آمد کیلئے شوکت خانم کا عقبی گیٹ مخصوص کیا گیا، صدر عارف علوی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کریں گے۔








