بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایم کیو ایم کے بعد شاہ محمود کا چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی آ گئی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چوہدری برادران کے ساتھ ملاقات کا وقت طے کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے ہمراہ ہفتہ کودوپہر 2بجے لاہور میں پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔حکومتی وفد چودھری برادران کو وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچائیں گے۔