بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹوئٹر کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑیں گے، ایلون مسک، 7500؍ ملازمین فارغ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کےنئے مالک ایلون مسک نے اس عزم کا اظہار کیاہےکہ اس پلیٹ فارم کو مادرپدر آزاد نہیں چھوڑیں گے۔ لیکن ماہرین نےخبردار کیا ہےکہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر چھانٹیوں سے مس انفارمیشن کو پھیلنے سے روکنے کی صلاحیت متاثر ہوگی۔ ٹوئٹر نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہی 7500؍ ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ خدشہ ہے سوشل میڈیا سے جعلی مواد پھیلنے کا خدشہ ہے۔