بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسری اننگز میں اظہر کا آؤٹ، معروف کمنٹیٹر کا تھرڈ امپائر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار

لاہور(نیوز ڈیسک )آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر مائیک ہیس مین نے لاہور ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں تھرڈ امپائر کی جانب سے قومی ٹیم کے تجربہ کار بیٹر اظہر علی کو آؤٹ قرار دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 125 رنز سے شکست دیکر ناصرف لاہور ٹیسٹ بلکہ سیریز بھی اپنے نام کر لی تھی۔

دوسری اننگز میں اظہر علی کو تھرڈ امپائر نے ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ قرار دیا تھا جس پر اظہر علی نے بھی ناخوشگواری کا اظہار کیا تھا۔

اظہر علی کو آؤٹ قرار دیے جانے کے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر متعدد سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

معروف کمنٹیٹر مائیک ہیس مین نے بھی کمنٹری کے دوران اظہر علی کو آؤٹ قرار دینے کے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مائیک ہیس مین کا کہنا ہے میرا نہیں سمجھتا کہ اظہر علی کو آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے تھا کیونکہ گیند کے بلے سے ٹکرانے سے پہلے بھی الٹرا ایج پر نشانات شو ہو رہے تھے۔