بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ’چاند گرہن 5 گھنٹے 56 منٹ پر مشتمل ہوگا جسےکل پاکستان سے بھی دیکھا جاسکے گا ’

تفصیلات کے مطابق رواں سال 2022 کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل  بروز منگل 8 نومبر کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔ پاکستان میں چاند کو گرہن  دن 1 بجکر 2 منٹ پر لگنا شروع ہو گا، 3 بجکر 17 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا اور4 بجےگرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ چاند گرہن کا اختتام 6 بجکر56 منٹ پر  شام کے اوقعات میں ہوگا

چاند کو گرہن  لگنےکا دورانیہ 5 گھنٹے 56 منٹ پر مشتمل ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایشیا ، آسٹریلیا ، نارتھ امریکا ، جنوبی و مشرقی یورپ سمیت پاکستان کے کچھ حصوں میں چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔

چاند گرہن کسے کہتے ہے؟

چاند گرہن  اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔ دوسرے لفظوں میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔