لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور ٹیسٹ کے بعد قومی ٹیم اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کی خوش گپیوں کی دلچسپ ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں ڈیوڈ وارنر کو ساتھ بیٹھے کرکٹرز کو کوئی تکنیک سکھاتے یا کسی ساتھی کھلاڑی کی نقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈیوڈ وارنر کے اس انداز پر کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف سمیت وہیں کھڑے ایلکس کیری،
عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین بھی قہقہہ لگاتے ہیں۔واضح رہے کہ 24 سال بعد دورہ پاکستان پر آئی آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی۔ قذافی اسٹیڈیم میں تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا جب کہ سیریز کے پہلے دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے تھے۔