سڈنی(سپورٹس ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکل کلارک نے کہا کہ میرے خیال میں اتنے بڑے اسٹیج اور اتنے پریشر میں آسٹریلیا عام رہے، ہم ہار سے خوفزدہ نہیں، ہم نے ورلڈکپ کے لیے جارحانہ ٹیم کا انتخاب کیا مگر وہ اب تک بہت ہی غیر آسٹریلوی کرکٹ کھیلی۔
مائیکل کلارک نے کہا کہ میرے لیے یہ انتہائی پریشان کن ہے کہ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ٹِرک کو مس کیا پھر افغانستان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، مجھے نہیں پتا کہ میں کیا دیکھ رہا تھا، مجھے لگا ہےکہ ہماری ٹیم سب کچھ کررہی ہے اور وہ بس افغانستان کو ہراسکتی ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی پرفارمنس مایوس کن تھی، آسٹریلیا نے جارحانہ انداز نہیں اپنایا اور فیلڈ میں بھی سستی دکھائی۔









