جدہ(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید، مرکزی سرپرست چودھری اکرم گجر اور (ن)لیگ جدہ کے صدر عمرمسعود پوری نے تحریک انصاف کی طرف سے پاکستان میں پیدا کردہ انتشار اور ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ ملک کے موجود حالات سے بیرون ملک دن رات محنت کرنے والے لاکھوں پاکستانی شدید اضطراب سے دوچارہیں، پاکستانی عوام دھرنوں ،انتشار اور ہنگامہ آرائی کی سیاست مسترد کرچکی ہے،ملک بھر میں شاہراہیں بند کرکے عوام کو اس کی سزادی جارہی ہے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ سعید، چودھری اکرم گجر اور عمرمسعود پوری نے کہاکہ ملکی معیشت پہلے ہی بحران کا شکار ہے او ر اس کے موقع پر ایک سیاسی جماعت کی طرف سے انتشار اور افراتفری پھیلانے کی کوشش ملک دشمنی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر مل بیٹھیں اور مسائل کا دیرپا حل تلاش کریں ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ مصرکو بہت پذیرائی مل رہی ہے امید ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔
پاکستانی عوام نے دھرنوں ،انتشار اور ہنگامہ آرائی کی سیاست کو مسترد کردیا،رہنمامسلم لیگ (ن) سعودی عرب








