اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حادثے سے سیاسی فائداٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،ان کا تین استعفوں کا مطالبہ بھی سیاسی فائدے کے لئے ہے،عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ ادارے ان کے لئے قوالی نہیں کررہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تھانے پولیس اور ایف آئی آر کا اندراج پنجاب حکومت کے ہاتھ میں ہے،وزیراعلیٰ پرویزالٰہی ،عمران خان کے حلیف ہیں،اس میں ہماراکیا کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر کی قانونی ضرو رت پوری نہیں کی گئی ،پنجاب پولیس نے کرائم سین محفوظ نہیں کیا ،اسے محفوظ کرنا چاہئے تھا۔وزیردفاع نے کہاکہ عمران حادثے سے بھی سیاسی فائداٹھانے کی کوشش کررہے ہیں،انہوں نے شکرکیا ہوگاکہ حادثہ ہوگیا اور وہ بے نقاب ہونے سے بچ گئے ،وزیرآباد تک ان کے ساتھ کتنے لوگ تھے؟آگے جاکر بے نقاب ہوجاتے۔خواجہ آصف نے کہاکہ عمران چاہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس آئی جو بھی ہوانہیں سیاسی فائدہ پہنچائے، ان کے تنازع کی وجہ بھی آئی ایس آئی میں تقرری بنی تھی ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ساری گڑبڑ اور احتجاج تو پنجاب میں ہورہاہے،پولیس ان کی اعانت کررہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کو خط عارف علوی اور عمرا ن خان کے درمیان لو لیٹر کا تبادلہ ہے،اس خط کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس پی آر کے مطالبے پر حکومت بالکل قانونی ایکشن کررہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ایک شخص کا اقتدارچھن جانے سے ذہنی توازن ایساہوگیا ہے کہ ہرایک کو گالی دیتاہے۔انہوںنے کہاکہ تعریب کرنی چاہیے کہ ادارے آئین وقانون کی پاپندی کررہے ہیں۔
عمران خان حادثے سے سیاسی فائداٹھانے کی کوشش کررہے ہیں، خواجہ آصف








