کنری (نیوز ڈیسک) کنری سمیت ضلع عمرکوٹ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا ۔ ایک ہفتے کے دوران چار موٹر سائیکلیں چوری، شہریوں کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام ،ضلع عمرکوٹ ان دنوں جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں ضلع کے مختلف شہروں میں شراب۔ چرس۔ افیون۔ ائس کرسٹل سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ہے ۔ضلع میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔ کنری اور اس کے گردونواح میں ایک ہفتے کے دوران چار موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں کنری کے محلے منشی گوٹھ۔ میمن کنری۔ چیلھ بند۔ نبی سر تھر سے موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں جبکہ یوسی نواب آباد میں پی ٹی آئی رہنما نواب زید ٹالپر کی زرعی زمین سے نامعلوم افراد بارشں کا پانی نکالنے کے لیے لگایا گیا جدید ڈیزل انجن رکشہ پر چوری اٹھا کر لے گئے ہیں۔ نواب زید ٹالپر نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی عمرکوٹ سمیت ضلع کے مختلف تھانوں پر سیاسی پشت پناہی کے حامل من پسند افسران کی تقرریاں کے باعث علاقے میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے سفارشی افسران صرف مخالفین کو ٹارگٹ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ علاقے میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث افراد دندناتے پھر رہے ہیں شہریوں کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دینے کے باوجود پولیس ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔ جس کے باعث علاقے میں جنگل کا قانون نافذ ہے اور شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئی جی سندھ۔ ڈی ائی جی میرپورخاص سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع عمرکوٹ میں میرٹ پر ایماندار افسران تعینات کریں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم ہو سکے اور جرائم کی وارداتوں میں کمی آ سکے ۔
عمرکوٹ، جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ، مختلف تھانوں میں سیاسی پشت پناہی کے حامل افسران کی تقرریاں، وارداتوں میں اضافہ








