اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے لیکن لیکن اب عوام عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں لہٰذا اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر آباد سانحے کا پرچہ درج نہیں ہو سکا کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں اور طاقتور گروہ ملک کے سیاسی اور عدالتی نظام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔
پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں، اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے، عوام یہ تسلیم نہیں کرے گی کہ ایک گروہ قانون سے بالاتر رہے،ارشد شریف اعظم سواتی اور وزیر آباد حملہ ان معاملات میں انصاف ہو گا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 8, 2022
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ جب نریندر مودی پاکستان کے لیے کہتا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی بات کس سے کرنی ہے تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوج ایک مسلمہ طاقت ہے لیکن عوام اب عمران خان کی قیادت میں ایک منظم قوت ہیں لہٰذا اداروں کو عوام کے حقوق ماننا ہوں گے اور اس معاملے کا حل ہونا ضروری ہے۔









