کراچی: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاکہ سیاست میں ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں،پنجاب میں گورنر راج ایک انتہائی قدم ہوگا، امن و امان اور حالات ہاتھ سے نکلتے ہیں تو گورنر راج کی آئین میں جگہ موجود ہے۔
گورنر پنجاب کاکہناتھا کہ گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں ہے،گورنر ہاؤس پر حملہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین مثالوں میں سے ایک ہے، گورنر ہاو¿س کے گیٹ پر لوگ چڑھ گئے اور اندر گھسنے کی کوشش کی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس گیسٹرو انٹرولوجی کا دورہ کیا،گورنر پنجاب نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس گیسٹرو انٹرولوجی کے جاری کام کا معائنہ کیا،سیاگ کا قیام ڈاکٹر رتھ کے ایم فاو¿ سول ہسپتال کراچی میں کیا گیا ہے،سیاگ کے قیام کا بل سندھ اسمبلی نے 5 جولائی 2022 کو منظور کیا تھا،حکومت سندھ نے پروفیسر سعد خالد نیاز کو سیاگ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہاکہ سیاگ ملک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے،سیاگ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چل رہا ہے،قابل ڈاکٹرز کی ٹیم کاعزم ہے کہ اسے آگے لے کرچلیں،میرے لیے ضروری تھا کہ اسے آکردیکھوں،کل میں نے انڈس ہسپتال کابھی دورہ کیا،لاہور میں بھی انڈس ہسپتال شروع کیا ہے،ان کاکہناتھا کہ 2008سے اب تک پبلک سیکٹر میں کافی ترقی ہوئی ہے،اچھی صحت کو آگے بڑھانا بہت ضروری ہے،لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،ہم نے 2017 میں نیا نصاب بنایا، نصاب میں اس چیز کاخیال رکھا گیاکہ صحت کا خیال کیسے رکھاجائے۔









