اسلام آباد(ممتاز نیوز )سوئی نادرن گیس کمپنی کے اسلام آباد ریجن کے جنرل منیجرخرم ایوب کی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف بنائی گئی خصوصی ٹاسک فورس مکمل طور پرسرگرم ،ٹاسک فورس کے گیس چوری کی روک تھام کےلیے مختلف علاقوں میں چھاپے،ایک ہی روز میں درجنوں غیرقانونی کنکشن کاٹ کر گیس چوری کرنےو الوں کے خلاف مقدمات کااندراج ،گیس چوروں کے خلاف آپریشن کےد وران ٹاسک فورس کومزاحمت کابھی سامنا،شاہین کالونی میں غیرقانونی گیس کنکشن کاٹنے پر سوئی نادرن کی ٹیم پرملزمان کاحملہ ،تشدد کانشانہ بنایا،جنرل منیجراسلام آباد ریجن نے کہاہے کہ گیس چوروں کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی جنرل منیجرنے ٹاسک فورس کی کارروائیوں کوسراہتے ہوئے آپریشن پوری قوت سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ،منگل کوایس این جی پی ایل اسلام آباد ریجن کے ترجمان نے بتایاکہ جی ایم سوئی نادرن خرم ایوب کی ہدایت پر ٹاسک فورس ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپےمارےاور ایک ہی دن میں 25 غیر قانونی گیس میٹرز کے کنکشن کاٹ دیے گئے،شاہین ٹاون کے رہائشی راجہ امجد کا غیرقانونی کنکشن کاٹنے پرمتعلقہ افرادنے ٹاسک فورس ٹیم پر حملہ کردیا، راجہ امجد اور اس کے ساتھیوں نے سوئی نادرن ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا یا،سب انجینئر سوئی نادرن محمد امجد ثمین کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کرادیاگیا،مقدمے میں گیس چوری اور ملازمین پر تشدد کی دفعات شامل کی گئیں،تھانہ کرپا کی حدود میں بھی غیر قانونی گیس میٹر کنکشن منقطع کرنے پر ٹاسک فورس ٹیم پر حملہ کیاگیامتعلقہ افراد نے ٹاسک فورس ٹیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ٹاسک فورس ٹیم نے تھانہ کرپا میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی،ذرائع کے مطابق تھانہ کرپا نے تاحال تشدد کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی، جنرل منیجرسوئی نادرن خرم ایوب نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب تک لاکھوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی ہے، ٹاسک فورس ٹیم کو گیس چوروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی ہدایت کر رکھی ہے۔










