بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ایک ہفتےکے اندر ہوجائیگا،ملک نعمان لنگڑیال

ساہیوال(پرنس عنایت خان )وزیراعظم کے مشیر ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ چیف آف دی آرمی سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو جائے گا ۔یہ بات وزیراعظم کے مشیر ملک نعمان لنگڑیال نے ایک انٹرویو کے دوران بتائی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اداروں پر حملہ کرنے کا جواب دینا ہو گا اور اسے بہت جلد اس سلسلے میں میں احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے گا ،قانون سے کوئی بالاتر نہیں عمران خان پر حملے کا اسکرپٹ تیار کیا گیا اگر اسے چار گولیاں لگی ہیں تو اس نے سرکاری ہسپتال سے ایم ایل سی کیوں نہیں کرایا اس واقعے کی جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ قانون کے مطابق ہے ،عمران خان نے دوبارہ اسلام آباد پکڑائی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسی طرح بھی اداروں پر حملے برداشت نہیں کرے گی ،عمران خان قوم ریاست اور حکومت کا ملزم ہے ہے اسے جلد حساب دینا ہوگا ،آئندہ چند روز میں سے پوچھا جائے گا کہ وہ کیوں اداروں کے خلاف باتیں کرتا ہے ایف آئی آر قانون کے مطابق درج کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کسی وقت بھی ہو سکتی ہے ہے کیونکہ وزیراعلی پنجاب وفاق کو نقصان پہنچا رہا ہے ہے جہانگیر ترین بیمار ہیں ہیں وہ لاہور میں موجود ہیں ہیں ملکی حالات کے پیش نظر وہ بہت جلد منظر عام پر آ جائیں گے ۔ جہانگیر ترین گروپ مسلم لیگ نون کا حصہ ہیں ہیں ،پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی وزیراعلی کے خلاف شکایت لگا رہے ہیں ان کے اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں پی ٹی آئی اس وقت بہت کمزور ہو چکی ہے اس کے ارکان اسمبلی دوسری طرف دیکھ رہے ہیں