اسلام آباد: اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کی تحقیقات کیلئے قائم سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس سے پی ٹی آئی اور خود متاثرہ سینیٹر اعظم سواتی نے بائیکاٹ کردیا۔
اسپشل کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ4 رکنی گروپ بھی تشکیل دیا جو اعظم سواتی کے گھر جا کراجلاس میں شرکت کیلئے منائے گا۔
طاہر بزنجو، حاجی ہدایت خان، دلاور خان اور مشتاق احمد ساتھی سینیٹر کے گھر جا انہیں منا کر دعوت دیں گے۔
سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے پہلے ہی اجلاس میں شرکاء نے کثرت رائے سے عبدالغفور حیدری کوکنوینر منتخب کرلیا۔ عبدالغفور حیدری نے کہا اعظم سواتی کے ساتھ دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہوا لیکن سواتی صاحب ہی اگر تعاون نہ کریں تو معاملے کی تہہ تک نہیں پہنچا جا سکتا۔
فیصل سبزواری کا کہنا تھا ہمیں کوشش کرنی چاہیےاعظم سواتی اور پی ٹی آئی کو کمیٹی میں لائیں،انوار الحق کاکڑ نے سوال اٹھایا سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو روکنے کیلئے ادارے متحرک کیوں نہ ہوتے؟ سینیٹر دلاور خان بولے پتہ لگ جائے گا کہ یہ کام کس نے کیا۔
اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو کی تحقیقات، ڈی جی ایف آئی اے ذاتی حیثیت میں طلب








