اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا ۔
وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔
جبکہ وفاقی حکومت نے فیصل شاہکار کی کارکردگی پر اظہار اطمینان بھی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب تحریری مراسلہ موصول ہونے پر دفترجوائن کرینگے۔
واضح رہے کہ فیصل شاہکارنے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کسی عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے۔
وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب کی خدمات واپس لینے سے انکار







