سڈنی: آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آ ج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹاکرا ہو گا، سڈنی گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ میں ٹاس اہم کردار ادا کر سکتا ہے, کیونکہ گزشتہ 18 میچز میں سے 11 میچ پہلے کھیلنے والی ٹیم جیت چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان کھیلا جا ئے گا، سڈنی کے گراؤنڈ کی بات کی جائے تو اس میدان میں ٹاس اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، سڈنی میں پہلی اننگز کا اوسطاً سکور 166 ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ دوسری اننگز میں 132 سکور دیکھا گیا ہے یہ اوسط گزشتہ 18 ٹی 20 میچوں کی ہے ، اس پچ کی اگر بات کی جائے تو باقی آسٹریلوی میدانوں سے قدرے مختلف ہے کیونکہ یہ پچ باؤنس کے بجائے سپن باؤلنگ اٹیک کیلئے سازقار ثابت ہوتی ہے اور خاص طو ر پر لیگ بریک سپنر ز کیلئے اس پچ نے کافی معاونت فراہم کی ہے ۔
اگر اس مقام پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کی بات کی جائے تو 18 میچوں میں سے 11 میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم جیت جبکہ 6 میچ صرف بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے اور ایک ڈرا ہوا۔









