انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کی پیش گوئی کردی۔
ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈکے درمیان ہوگا۔
کیون پیٹرسن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنےکالم میں بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔
https://twitter.com/KP24/status/1590345262236860416
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائےگا جس میں فیصلہ ہوگا کہ کون فائنل میں پاکستان کا سامنا کرےگا۔









