سڈنی(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
لیکن ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔
اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔
No team has won a men's T20I at the Adelaide Oval after winning the toss 🤷♂️#INDvENG | #T20WorldCup pic.twitter.com/9P3rHocQhg
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 8, 2022
رپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان اور آج کی فاتح ٹیمیں اتوار 13 نومبر کو آپس میں ٹکرائیں گی۔









