سڈنی : ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کی انٹری کے بعد کپتان بابراعظم نے شائقین کو جیت کا لمحہ انجوائے کرنے کا مشورہ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے ٹوئٹر پر تصاویر اپلوڈ کیں ، جن میں بابر اور رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کے لیے جاتے جب کہ ایک تصویر میں ٹیم کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ، بابر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ”اس لمحے کو انجوائے کریں”۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں سکور کی تھیں , بابر کی سیمی فائنل میں شاندار پرفارمنس پر شائقین کرکٹ بھی بے حد خوش ہیں یہی نہیں بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کیمپ واپسی پر مداح ’ بابر چھا گیا ‘ کے نعرے لگاتے بھی سنے گئے۔
Enjoy the moment! 🇵🇰💚 pic.twitter.com/3lqJvmTVXV
— Babar Azam (@babarazam258) November 9, 2022









