بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مصطفی نواز نے کہا میرے اپنے اختلافات ہیں، آزادانہ سیاست کرنا چاہتا ہوں، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے مصطفی نواز کھوکھر سے استعفیٰ لینے سے متعلق کہا ہے کہ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ میرے اپنے اختلافات ہیں، میں آزادانہ سیاست کرنا چاہتا ہوں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی پی سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہاہے کہ پارٹی لیڈرشپ نے ہدایت دی کہ میں مصطفی نواز سے بات کروں ، مصطفی نواز کھوکھر سے ملاقات میں استعفے کی بات ہوئی تھی ۔

فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ میرے اپنے اختلافات ہیں، میں آزادانہ سیاست کرنا چاہتا ہوں ، اختلافات سے متعلق مصطفی نواز کھوکھر ہی بتا سکتے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ پارٹی میں رہ کر ڈسپلن اور لیڈرشپ کیخلاف بات نہیں کر سکتے ۔