کراچی: وفاقی وزیرآئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ، جولائی 2023 ء تک پاکستان میں 5G لاؤنچ کر دیا جائے گا۔آئی ٹی انڈسٹریز اور جامعات کے باہمی اشتراک سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ کیرئیر فیسٹ2022ء کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔کیرئیر فیسٹ میں ملک کی نامور کمپنیز کے 30 سے زائد اسٹالز لگائے گئے تھے جوطلباوطالبات ودیگر کی توجہ کامرکز بنے رہے۔
پاکستان میں 5Gجولائی 2023 ء تک لانچ کردیا جائے گا، امین الحق








