بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جس کالج میں مزدوری کی، وہیں سرجن بن گیا ۔۔ مشہور سرجن، جس نے مفت علاج کر کے سب کو رُلا دیا

انسان کی زندگی کب بدل جائے کسی کو کچھ پتہ نہیں، لیکن ایک لمحہ ایسا ضرور آتا ہے جو کہ اس کی زندگی میں بدلاؤ کا باعث بن جاتے ہیں۔

اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک مشہور سرجن کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو کہ اپنے نرم رویے اور پُر خلوص شخصیت کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بولان میڈیکل کالج میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم آج ایک سرجن بن چکا ہے، لیکن اس کے سرجن بننے میں اس کے والدین کی تربیت کا کافی بڑا ہاتھ ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ میں جس میڈیکل کالج میں مزدوری کرتا تھا، اسی میڈیکل کالجن میں آج سرجن ہوں۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ یہ ڈاکٹر ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اسی لیے میڈیکل کی فیس بھی کچھ کم نہیں تھی۔

فیس کی ادائیگی، ہاسٹل سمیت دیگر اخراجات کے لیے ڈاکٹر اپنے والد کو پریشان نہیں کرنا چاہ رہا تھا، اس کے لیے ڈاکٹر نے خود محنت کرنے اور اپنے اخراجات پورے کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُن دنوں بولان میڈیکل کالجن کا ایک حصہ زیر تعمیر تھا، تو ڈاکٹر نے فیس کے اخراجات پورا کرنے کے لیے اسی کالج میں بطور مزدور کام شروع کر دیا، جس کے اسے 30 روپے دیہاڑی ملتی۔

لیکن دن جب ڈاکٹر سے سیمنٹ سے بھری ٹرالی سنبھالی نہ گئی اور گر گئی تو ٹھیکیدار نے 15 روپے دے کر اسے نکال دیا۔ لیکن سرجن بننے کا خواب پورا کیا، آج وہی شخص سرجن بن کر لوگوں کا علاج کر رہا ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ جب وہی ٹھیکیدار میرے پاس علاج کے لیے آیا تو میں پہچان گیا تھا اور اسے خود اپنے کمرے میں بلایا، علاج معالجہ کرتے کرتے میرا رویہ اسے عجیب لگا تو اس نے پوچھ لیا، جس پر میں نے بتایا کہ میں وہی لڑکا ہوں، جسے آدھی دیہاڑی دے کر آپ نے نکال دیا، یہ سُن کر وہ ٹھیکیدار کی آنکھوں میں آنسو تھے۔

ڈاکٹر نے ٹھیکیدار کا علاج بھی کیا اور اپنے حسن سلوک سے اسے جذباتی بھی کر دیا تھا۔