بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو انگلینڈ سے جیتنے کیلئے تاریخ دہرانا پڑے گی

کراچی(سپورٹس ڈیسک) ٹی20ورلڈ کپ فائنل میچ آج میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) پر پاکستان اور نگلینڈ کی ٹیموں کے درمیاں کھیلا جارہا ہے۔

1992ء میں 50 اوورز کی اننگر کے فائنل میں پاکستان ہی نے انگلینڈ ہی کی ٹیم کو شکست دے کر ورلڈ کپ اٹھایا تھا۔

گرا ہم گوچ کی قیادت میں اس وقت انگلینڈ کی ٹیم بڑی مضبوط تصور کی جاتی تھی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت عمران خان کے ہاتھوں میں تھی ۔ اس طرح تاریخ پاکستان اور فارم اس وقت انگلینڈ کے حق میں ہے ۔ لیکن میچ کے روز کیا ہوگا۔ اس کا ثبوت گراؤنڈ پر کارکردگی ہی دکھائے گی۔

ٹا س اور پاور پلے (بیٹنگ بولنگ) کے علاوہ بولنگ اور فیلڈ نگ کا بھی اپنا کردار ہوگا۔

نیوز ی لینڈ کی ٹیم جو ٹورنامنٹ کی فیوریٹ تھی ۔ اپنی خراب فیلڈنگ کے باعث ہی ہاری۔ انگلینڈ کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں غیرمعیاری بولنگ بھارت کو لے ڈوبی۔