اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمانی امورکے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پیسے جن کے پاس پڑے ہیں ان کو عمران خان نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کیلئے کچھ ش سے اور کچھ ح سے شروع ہوتے الفاظ ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر استعمار کو نومور کہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں کارروائی کیلئے جو اڈے مانگے جا رہے تھے ان کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، ان کے آقا جن کے پاس ان کے پیسے پڑے ہیں ان کو عمران خان نے ایبسلوٹلی ناٹ کہا، اپوزیشن نے کہا کہ عمران خان نے ظلم کیا ہے ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا۔
اپوزیشن کے پیسے جن کے پاس پڑے ہیں ان کو عمران خان نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا، بابر اعوان








